ac pishin 538

پشین زائدالمعیاد اشیائ خؤردونوش میں پاوڈر کی ملاوٹ اے سی متحرک

پشین (نمائندہ مناقب)ڈپٹی کمشنر پشین ظفر بلوچ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین محمد اعجاز سرور نے زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کے دوکانداروں پر چھاپے مارکر بڑی مقدار میں دودھ میں ملاوٹ پر پاوڈر برآمد کرلیا ہے جبکہ سخت ترین مہنگائی کے دور میں دوکانداروں نے اشیاء خوردونوش کے ریٹوں میں اضافہ کرکے اپنی من پسند کی ریٹیں فیکس کیا ہے ضلعی انتظامیہ پشین کے جانب سے مختلف دوکانوں پر چھاپے مار کر پاوڈر برآمد کرلیا ہے حکومت بلوچستان ضلعی انتظامیہ نے دودھ کی ریٹ ایک کلو 80 روپے مقرر کیا ہے دوکانداروں نے دودھ کی کلو100 روپے میں فروخت کررہا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے بروقت کارروائی کرکے دوکانداروں کو جرمانے اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ضلع انتظامیہ پشین کا کہنا ہے کہ پشین کے دوکانداران عوام کے ساتھ ناجائز راستہ اختیار کرنے میں مصروف عمل ہے ضلعی انتظامیہ پشین کسی صورت نانوائی دودھ فروش دہی فرشوں پاوڈر ملانے والے دوکانداروں کو کسی صورت معاف نہیں کریگا عوام کی خون چوسنا غیر انسانی عمل ہے دوکانداروں کو جرمانہ کرکے چوڑ دیا جاہئگا جو بھی قانون کیخلاف ورزی کرینگے اس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاہئگی ماہ رمضان کا مبارک مہینے نزدیک ہے دوکانداروں سے اپیل کرتے ہے کہ اشیاء خوردونوش کے چیزوں پر اپنی طرف سے ریٹیں نہ لگائی جائے غریبوں کا خیال رکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں