بجلی کمرشل بلز میں اضافی ٹیکس لگنے سے کاروباری طبقہ کا معاشی قتل ہے ،نذیر اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ مناقب)سینئر نائب صدر نیشنل پارٹی پنجاب ملک نذیر اعوان نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غیر ملکی اثاثے فروخت کرنے کا آرڈینس منظور کیا ہے اگر حکومت اورادارے غیر ملکی اشاروں پر چلنے کی بجائے اپنی عوام پر انحصار کرتی تو آج یہ دن دیکھنے نہ پڑتے خدشہ ہے کہ جس طرح آج غیر ملکی اثاثے بیچ رہے ہیں کہیں آئندہ ملک پاکستان کو دائو پر نہ لگا دیں ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ کمرشل بجلی بلوں میں اضافی تین ہزار کا ٹیکس لگا دیا گیاسراسر زیادتی ہے کمرشل بلز میں اضافی ٹیکس لگنے سے کاروباری طبقہ کا معاشی قتل ہے اب مذید مہنگائی کا طوفان آئے گا جس سے غریب عوام کا جینا محال ہوگاانہوں نے کہا کہ وقت حکومت کے حکمران اگر عوام کو سہولیات فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں کوئی حق نہیں کہ حکمرانی کریں بلکہ مستعفی ہوکر عام انتخابات کا اعلان کریں۔