Anti corruption bhakkar 569

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی بھکر میں کامیاب کاروائی

محکمہ وائلڈ لائف بھکر کا گیم واچر رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بھکر کے ہتھے چڑھ گیا۔

ملزم محمد اقبال، گیم واچر محکمہ وائلڈ لائف بھکر نے اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کے لیے 11 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی.

ملزم سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں 11ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

اینٹی کرپشن بھکر نے شہزاد فیض، سرکل آفیسر کی سربراہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کی نگرانی میں محمد اقبال، گیم واچر کو11 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا.

عاصمہ اعجاز چیمہ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے حکومت پنجاب کی کرپشن فری پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب رائے منظور ناصر صاحب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرگودھا ڈویژن میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پرڈویژن بھر میں کرپٹ ملزمان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہے۔تفصیلات کے مطابق فقیر بشیر الدین سکنہ عالم آباد اعوان کوٹ بھکر نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصمہ اعجاز چیمہ کو درخواست گزاری کہ میرے بیٹے کے خلاف محمد اقبال، گیم واچر نے اندراج مقدمہ کے لیے ایک جھوٹی درخواست ناجائز شکار کرنے کے لیے تھانہ منکیرہ میں دی تھی، درخواست کو واپس لینے کے لیےرشوت طلب کر رہا ہے. جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے شہزاد فیض، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن بھکر کو ریڈ کرنے کا حکم دیاجس پر شہزاد فیض، سرکل آفیسرنے فیض احمد جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کر کے محمد اقبال، گیم واچر محکمہ وائلڈ لائف بھکر سے 11 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر ہی گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر2/2022تھانہ اینٹی کرپشن بھکر درج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں