xen highways sargodha corruption 787

ایکسئین ہائی وے ڈویژن سرگودھا مرمت کے نام پر کروڑوں کی کرپشن

اجنالہ روڈ سے چک 35 شمالی تک سڑک کی مرمت میں ایکسئین رانا اظہر نے مبینہ کرپشن سے لاکھوں کے کام میں کرڑوں خرد برد کر کے ناقص میٹیریل استعمال کرایا

پانچ کلو میٹر ٹینڈر میں سیاسی دباؤ اور ملی بھگت سے ریمپ و دیگر ضروری کام نظر انداز کر کے قبرستان کی دوہزار فٹ سڑک چھوڑ دی

مقامی معززین ایکسیئن کی مبینہ کرپشن پر سیخ پا ہو گئے اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا، چیئرمین نیب اسلام آباد کو تحریری درخواستیں دے دیں

اسلام آباد (نمائندہ مناقب/ آصف اعوان) ایکسئین ہائی وے ڈویژن سرگودھا رانا اظہر نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے اجنالہ روڈ سے چک 35 شمالی تک پانچ کلو میٹر سڑک کی مرمت کے لئے جاری کئے گئے ٹینڈر میں زائد تخمینہ سے ٹینڈر اپنے من پسند ٹھیکیدار کو جاری کئے۔ جس نے سڑک کی مرمت میں ناقص میٹیریل استعمال کیا اور سپیسفکیشنز کی دھجیاں اڑا کے رکھ دیں سڑک کی مرمت کے تخمینہ میں شامل ریمپ بنانے سے انکار کر دیا اور مبینہ کرپشن سیاسی دباؤ اور ذاتی پسند سے نقشہ سے ہٹ کر خوشنودیاں حاصل کی گئیں جبکہ گاؤں کے قبرستان کو جانے والی دو ہزار فٹ سڑک نظر انداز کر دی گئی۔ضلع بھر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں ایکسئین رانا اظہر نے مبینہ کروڑوں کے گھپلے کئے ہیں۔ مقامی معززین خان جلیل خان بلوچ، خان قیوم ممتاز بلوچ، عطا محمد اعوان، میاں محمد اعوان و دیگر نے ایکسئین ہائی وے ڈویژن سرگودھا کی کرپشن کے خلاف اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا، چیئرمین نیب اسلام آباد کو تحریری درخواستیں ارسال کر دی ہیں۔ جس میں ااستدعا کی گئی ہے کہ کرپٹ ایکسیئن کے جاری کردہ ٹینڈر تخمینہ اور موقعہ پر موجود غیر معیاری سڑک کی تعمیر کی تحقیقات کی جائیں اور کرپٹ ایکسیئن کو گرفتار کر کے خرد برد کی گئی رقم وصول کی جائے اور جیل بھجوایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں