xen highways sargodha 536

ایکسین ہائی وے ڈویژن سرگودھا کیخلاف انکوائری کے احکامات

چکیاں بھلوال روڈ کا ٹھیکہ 2021 میں 66.2ملین روپے میں رائل کنسٹرکشن کمپنی کو دیا جس پر کام نہیں ہوا پیسے خرد برد کر دئیے گئے

سرگودھا (مناقب کرائم رپورٹ) تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے پرائم منسٹر سیٹیزن پورٹل پر درخواست گزاری کہ سرگودھا گجرات روڈ جھال چکیاں سے لک موڑ تا بھلوال روڈ کا ٹھیکہ 2021 میں 66.2ملین روپے میں رائل کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا تھا جو کہ ابھی تک وہاں کوئی کام نہ ہوا ہے جبکہ ٹھیکیدار اور ایکسین رانا اطہر محکمہ ہائی وئے نے ملی بھگت کر کے رقم خزانہ سرکار سے خرد برد کر لی۔ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر جس پرعاصمہ اعجاز چیمہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کیے اور انکوائری تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں