پچپن کلو میٹر دورویہ سڑک کا ٹینڈر ہونے کے بعد صرف ایک کلو میٹر کے ایریا میں کام شروع ہو سکا، سیاسی بحران کی وجہ سے التوا کا شکار ہو سکتا
سرگودھا (نمائندہ مناقب) سرگودھا سے سالم انٹرچینج تک سڑک دو رویہ کرنے کی منظوری ہونے کے بعد حکومتی اہلکاروں نے بڑے بڑے دعوے کئے گئے مگر محکمہ ہائی وے نے تاحال ایک کلومیٹر پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے محض ایک ٹریکٹر اور ایک ایکسیویٹر سائیٹ پر موجود ہیں جب کہ پچپن کلو میٹر سڑک پر توسیع کا کام ہونا ابھی باقی ہے جس میں بے پناہ تجاوزات کو ہٹانا بھی شامل ہے مگر محکمہ ہائی وے اور کنٹریکٹرز کی ملی بھگت سے یہاں سیاسی بحران کا فائدہ اٹھانے ہوئے زائد فنڈز کا اجرا اور خرد برد کا امکان ہے۔ روزنامہ مناقب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ کام فقط سالم سے بھلوال تک ہو گا جب کہ بھلوال تا سرگودھا سڑک التوا کا شکار ہو سکتی ہے۔
811