xen highways sargodha corruption 532

سڑک کی ناقص تعمیر محکمہ اینٹی کرپشن میں ریکارڈ طلب

درخواست گزار آصف اعوان نے تصویری ثبوت پیش کئے جبکہ ایکسئین رانا اظہر کی غلط بیانی، 21 مارچ کو ریکارڈ لانے کا حکم

57.422ملین پانچ کلو میٹر کا پراجیکٹ 12 جنوری کو مکمل ہوچکا جس پر محکمہ ہائی وے کی انکوائری کا انکشاف

اسلام آباد (مناقب کرائم رپورٹ) اجنالہ روڈ سے چک 35 شمالی سڑک کی ناقص تعمیر کے حوالہ سے آصف اعوان، جلیل خان بلوچ اکرم نیازی کی درخواست پر فریقین آج ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ محمد عمران کے پاس پیش ہوئے جس میں ایکسیئن ہائی وے ڈویژن سرگودھا رانا اظہر نے بیان دیا کہ اسی سڑک کی ناقص تعمیر کے حوالہ سے محکمانہ انکوائری چل رہی ہے جبکہ یہ پراجیکٹ ابھی مکمل نہیں ہواجس پر ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ محمد عمران نے 21مارچ کو ریکارڈ کے ساتھ حاضر ہوئے کو کہا درخواست گزار آصف اعوان نے تصویری ثبوت فراہم کرنے کے ساتھ ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی واضح رہے ایکسیئن ہائی وے رانا اظہر نے اینٹی کرپشن کے سامنے جھوٹ بولا کیونکہ یہ منصوبہ جو ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد کا ہے یہ 12 جنوری 2022 کو مکمل ہو چکا ہے جس میں زائد تخمینہ ناقص میٹیریل بلو سپیسیفکیشن سڑک کی تعمیر پر اہلیان چک 35 شمالی نے وزیراعظم چیئرمین نیب وزیراعلی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو تحریری درخواستیں دیں جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے فوری تحقیقات شروع کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں