102

مفت انصاف کے لیے وفاقی محتسب کے ریجنل افیسر مشتاق احمد اعوان نے کھلی کچہری لگائی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی اداروں کے متعلق شکایات کے ازالہ اور فوری مفت انصاف کے لیے وفاقی محتسب کے ریجنل افیسر مشتاق احمد اعوان نے کھلی کچہری لگائی انہوں نے دور دراز سے آنے والے سائلین کے مسائل کو سن کر انہیں انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارہ کے زیر سماعت 181 محکمہ جات آتے ہیں لہذا ضلع خوشاب کی عوام کو چاہیے کہ اپنے مسائل ہمیں بتائیں کیونکہ ساٹھ دن کے اندر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جاتے ہیں مشتاق احمد اعوان نے بتایا کہ ہر ماہ وفاقی محتسب کی جانب سے ہر ضلع میں کھلی کچہری لگائی جاتی ہے لگائی جانے والی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں