sargodha manaqib survey 298

سرگودھا کے زرعی رقبے سیم کا شکار ہو رہے، پیداوار متاثر

جپسم کھادیں چھوٹے کسان کی پہنچ سے باہر سبسڈی کے باوجود ڈی اے پی بھی مہنگی فروخت ہو رہی، مناقب سروے
سرگودھا (مناقب سروے رپورٹ قاسم شہزاد احتشام عاصم ) ضلع سرگودھا خصوصا تحصیل سرگودھا کی زمینیں تیزی سے سیم اور تھور کا شکار ہو رہی ہیں۔ سروے کے دوران مختلف کاشتکاروں سے ان کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ خان اقبال خان بلوچ نے چھوٹے کسان کو درپیش مسائل کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زمینیں پچھلے سو سال سے فصلیں دے دے کر کمزور ہو چکیں جبکہ محکمہ ڈرینیج کی لاپرواہی کی بدولت زمینیوں میں سیم کا مسئلہ سر اٹھا رہا کئی گاؤں جیسے ۲۹شمالی کی زمینیں مکمل تباہ ہو چکیں حالانکہ سیم نالہ یہاں سے گزر رہا مگر سیم نالہ کو صاف نہیں کیا جاتا اور فنڈز خورد برد کر لئے جاتے۔ ڈی اے پی کھاد اب بھی چھوٹے کسان کی پہنچ سے دور ہے، خالق داد اعوان نے کہا کہ چھوٹے کسان کو روایتی کاشتکاری سے نکلنا ہو گا اور جدید کاشتکاری کے لئے سرمایہ درکار ہے۔ اس وقت اس علاقہ میں جپسم سے کام چلایا جا رہا گوارہ اور نائٹرو کھادیں بھی مہنگی ہیں، پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ میاں محمد اعوان نے کہا کہ زمینوں پر بڑے پیمانے پر محنت کی ضرورت ہے اسی طرح بلال سبھرالیا نے بھی پانی کی کمی اورمحکمہ زراعت کی عدم توجہی کی بات کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں