180

گلیات کے حقوق پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں ، گلیات ایکشن کمیٹی

ایبٹ آباد ، گلیات کے حقوق کی ضامن گلیات ایکشن کمیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس گلیات ایکشن کمیٹی کے سربراہ  سابق امیدوار قومی اسمبلی ایم ایم راشد اعوان کی سر کردگی میں پریس کلب ایبٹ آباد میں ہوئی جس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک دلاور ،  نائب صدر کینٹ بازار ملک محمود اعوان ، بگنوتر سے سابقہ چیئرمین سردار دلنواز ، چیئرمین سردار اشفاق بیرنگلی  ، ملک افضال اعوان ، صدر پریس کلب سردار نوید عالم ، سیکرٹری پریس کلب سردار شفیق اور پریس کلب کے تمام صحافی ممبران ، سرکل بکوٹ سے طلحہ عباسی ، عبداللہ عباسی ، مشاہد عباسی ، ارباب عباسی یوسی باغ سے مجمل عباسی نے شرکت کی ، اس موقع پر گلیات ایکشن کمیٹی کے سربراہ امیدوار قومی اسمبلی ایم ایم راشد اعوان ، ممبران ملک محمود اعوان ، ملک دلاور اعوان ، سردار جہانگہر ایڈوکیٹ اور سردار اشفاق  نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ان  سب کا یہ کہنا تھا  کہ گلیات کے لیے ٹورسٹ پولیس میں اٹک پار سے بھرتیاں کی گئ ہیں  جو کہ مقامی نوجوانوں کے ساتھ ظلم ، نا انصافی  ہے اور ان مقامی نوجوانوں  کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا  ہے۔گلیات کے عوام اس  کو کسی صورت قبول نہیں کر سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  ایبٹ آباد کے ممبران اسمبلی کی بے حسی    ایک سوالیہ نشان ہے اور ٹورسٹ پولیس میں غیر مقامی افراد کی بھرتی ایبٹ آباد  کے ممبران اسمبلی کی غفلت کا منہ بولا ثبوت ہیے جو اسمبلیوں میں جا کر عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتے گلیات ایکشن کمیٹی یہ مطالبہ کرتی ہیے کہ آئی جی پی آفس اور وزیر اعلی اور منسٹر ٹورریزم ان بھرتیوں پر جواب دیں  ، گلیات ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ گلیات میں اس سے پہلے GDA میں تمام افسر رینک کی بھرتیاں بھی اٹک پار سے کی گئی ہیں ، GDA پورے گلیات پر قابض ہیے ٹیکس کدھر جاتا ہیے گلیات کی فلاح پر پیسہ کیوں خرچ نہیں ہو رہا ، گلیات کے جنگلات کو روز جلایا جا رہا ہیے لیکن GDA اور محکمہ جنگلات خاموش تماشاہی بنے ہیں انکے پاس کوئی پلان نہیں ، گلیات کے جنگلات میں مقامی لوگ لکڑ کا استعمال نہیں کر سکتے ۔مقامی لوگوں کو سرکاری سبسٹڈی پر لکڑ کی فراہمی کی جائے ، گلیات سے گریوٹی فلو اسکیم کی اسکیم میں بھی حسب وعدہ مقامی لوگوں کی بھرتی کی جائے ورنہ مزید کوئی پانی گلیات سے باہر نہیں دیا جائے گا اس سے پہلے بہت قربانی دی گئی اب گلیات کو بنجر نہیں بنا سکتے اور گلیات کو لاورث نہ سمجھا جائے ۔گلیات ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر فوراً عمل کیا جائے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا اور پورا گلیات سراپہ احتجاج ہو گا پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی ان بھرتیوں کا مزید جائزہ لیکر کورٹ میں چیلینج بھی کر سکتی ہیے جس کا فیصلہ کمیٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی آنے والے اجلاس میں کرے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت گلیات کے لوگوں کو ان کے جائز حقوق دے بصورت دیگر لوگ شدید احتجاج کریں گے جس کی تمام زمہ داری صوبائی حکومت پر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں