اسلام آباد: 24مئی 2022ءسردار طیب خان۔سے
ایجنڈا نمبر1
وزارت داخلہ نے کابینہ کو اسلام ٓباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
کابینہ کو بتایا گیا کے جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو ان گمشدگیوں کی وجوہات اور گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے کام کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ تعزیرات پاکستان 1860 کے قوانین میں ترامیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جا چکا ہے جس میں جبری گمشدگی میں ملوث عناصر کے لیے سخت سزایءں تجویز کی گیءں ہیں ۔ اس وقت ترامیمی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے ۔
کابینہ اراکین نے اظہار کیا کہ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ آئینی لحاظ سے سنگین نوعیت کا ہے جس کے لیے عملی اقدامات لینے ضرورت ہے ۔ تمام شراکت داروں سے مل کر اس کا مستقل حل تلاش کرنا چاہئیے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لاقانونیت کی فضا پیدا ہوتی ہے ۔
کابینہ نے وزیرقانون کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے کابینہ اراکین شامل ہوں گے ۔ یہ کمیٹی تمام متعلقہ ماہرین اور اداروں سے مشاورت کرے گی ۔
ایجنڈا نمبر2
کابینہ نے وزارت ریلوے کی سفارش پر Railway Estate Development & Marketing Company (REDAMCO) کو بحال کرنے کی منظوری دی ۔
REDAMCOوزارت ریلوے کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنی ہے جس کو سابقہ حکومت نے تحلیل کر دیا تھا ۔ یہ کمپنی پاکستان ریلوے کی اضافی اراضی کو منافع بخش سرگرمیوں کی خاطر زیر استعمال لانے کے لیے کام کرتی تھی جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے کی محصولات میں اضافہ ممکن ہوا تھا ۔ جمع شدہ محصولات پاکستان ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر صرف ہوتا تھا ۔
کابینہ کی منظوری کے بعد اب اس کمپنی کو بحال کر دیا گیا ہے ۔
ایجنڈا نمبر3
کابینہ نے کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کے مورخہ 19 اور 25 مئی 2022 کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی ۔
کابینہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات (CCLC)کے فیصلے: ۔
1 ۔ Chartered Accountants Bye-Laws 1983 میں ترامیم
2 ۔ قومی صنعتی روابط کمیشن (NIRC) میں چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی رولز 2022 کی منظوری
3 ۔ الیکشن ترامیمی بل 2022 کی منظوری ۔ بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری ۔
کابینہ نے سمندرپارپاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کو انتخابات کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے ۔ اس ضمن میں سابقہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر قانون سازی کی ۔
الیکشن کمیشن کی الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پارپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے حوالے سے رپورٹ پر غور کیا جانا چاہیے ۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورسمندرپار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار کو پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر جانچنا ضروری ہے ۔
الیکشن ترامیمی بل 2022 کے اہم نکات: ۔
َ الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کرے ۔ پائلٹ پراجیکٹ کے نتاءج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں ۔
الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بایءو میٹرک تصدیق کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کرے ۔ پائلٹ پراجیکٹ کے نتاءج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بایءو میٹرک تصدیق کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں ۔
اضافی ایجنڈا
کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے موجودہ چیئرمین نادرممتاز کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کو منسوخ کرنے کی منظوری دی اورڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ کوعارضی طورپر اضافی چارج تفویض کرنے کی منظوری دی ۔
نیا چیئرمین مسابقتی طریقہ کار (Open Competition)کے بعد تعینات کیا جائے گا ۔
کابینہ نے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی ایڈوائس کی توثیق کی ۔
کابینہ نے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو دیگر امور پر دی جانے والی ایڈوائسزپر تفصیلی بحث کی ۔