172

پی ٹی آئی کے وزیراعظم کون ہوں گے؟ اعلان کر دیا

راولپنڈی : تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے عہدے کیلیے امیدوار عمر ایوب ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ مجھے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، عاقب اللہ خان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر کیلئے امیدوار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطے کریں گے، سب جانتے ہیں الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، اسمبلی میں بیٹھیں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے، احتجاج ہو گا استعفے نہیں دیں گے، انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں