149

ایک اور سنگ میل عبور ، ڈیجیٹل میڈیا کا افتتاح افتتاحی تقریب پی آئی ڈی اسلام آباد میں منعقد ہوئی، مریم اورنگزیب، سہیل علی خان کی شرکت

اسلام آباد (نمائندہ مناقب)وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی ان کے ہمراہ سیکریٹری وزارت اطلاعات سہیل علی خان اور ڈی جی ڈمپ میڈم فرزین موجود تھیں۔
پی آئی ڈی میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سیکریٹری اطلاعات کےہمراہ ڈیجٹل میڈیا کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ اس کا داٸراکار اندرون ملک کے علاوہ بین الاقوامی سطح تک بڑھایا جائے گا پریس کانفرنس کے بعد سیکریٹری سہیل علی خان صحافیوں اور میڈیا ورکر ز میں گھل مل گئے ایک سوال پر
انہوں نے کہا آج سے ریجنل اور میٹرو پولٹین اخبارات کو بھی کمپین اور روٹین کے اشتہار دئیے جائیں گے جب ان کی توجہ منسٹری میں رکی ھوئی فاٸلز کی طرف دلائی گئی خاص کر سی ایم ایل والی فاٸلز بارے انہوں نے کہا کہ مں متعلقہ برانچ کو آرڈر اپاس کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں