اسلام آباد:پیر16مئی پی ایم بیٹ رپوٹر سردار طیب خان)
ٹاسک فورس میں متعلقہ وفاقی وزراء، سیکٹریز، صوبائی چیف سیکٹریز و متعلقہ صوبائی سیکٹریز، چیئرمین NDMA اور دیگر اداروں کے اعلی افسران شامل.
ٹاسک فورس ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، شسپر گلیشئیر واقعے جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے اقدامات، پانی کے بچاؤ و موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرکے فوری عمل درآمد کیلئے اقدامات کرے. وزیرِ اعظم کی ہدایت.
ٹاسک فورس آج شام کو ہی اپنا پہلا اجلاس منعقد کرے اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے. وزیرِ اعظم کی ہدایت.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ گرمی کی شدید لہر (Heat Wave) اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس.
اجلاس میں وفاقی وزراء سید خورشید شاہ، شیری رحمن، احساس الرحمن مزاری، طارق بشیر چیمہ، مریم اورنگزیب، چیئرمین NDMA لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز، اور متعلقہ اداروں کے افسران کی شرکت. وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین اور صوبائی چہف سیکٹریز کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت.
اجلاس کو حالیہ گرمی کی شدید لہر کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ گرمی کی شدید لہر کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے. پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر سب سے ذیادہ نتاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ملک ہے. اسکے علاوہ پاکستان کو گلیشیئرز کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پانی کی کمی کا خطرہ بھی لاحق کے. اس سب کے براہِ راست اثرات پاکستان کی زراعت پر مرتب ہوتے ہیں.
وزیرِ اعظم کی ہنگامی بنیادوں پر اس حوالے سے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت.
پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے. وزیرِ اعظم.
بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بھی آئندہ مون سون سے پہلے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں. وزیرِ اعظم کی ہدایت.
وزیرِ اعظم کو چولستان میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی.
چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت.
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے چولستان میں حالیہ گرمی کی شدید لہر میں فوری امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں. وزیرِ اعظم کی ہدایت.
مزید وزیرِ اعظم کی چیئرمین NDMA کو فوری ہنزہ دورہ کرنے کی ہدایت.
ہنزہ میں شسپر گلیشئیر واقعے میں منہدم ہوئے پُل کو فوری تعمیر کیا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت.
وزیرِ اعظم کی پُل کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت.
وزیرِ اعظم کی وزارتِ تعلیم کو سرکاری سکولوں میں حالیہ گرمی کہ شدید لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور نجی سکولوں کو ان پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کرنے کی بھی ہدایت.
وزیرِ اعظم کی وزراتِ صحت کو فوری طور پر COVID-19 کے نئے سب-ویرئینٹ کے حوالے سے تحقیق اور اسکے ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات.