cda islamabad work started 200

سیکٹر I-12/2 اور I-12/3 کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

ترقیاتی کاموں میں ڈرینج سسٹم، سیورج نیٹ ورک، سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے
اسلام آباد(نمائندہ مناقب) وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی با لخصوص سیکٹر ڈویلمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اس ضمن میں سیکٹر I-12/2 اور I-12/3 کے ترقیاتی کاموں کے لئے موصول ہونے والی بولی کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے قبول کرلی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سیکٹر I-12/2 اور I-12/3کے ترقیاتی کا موں کے لئے 7 مختلف کمپنیوں نے بولیاں دیں۔اس منصوبے کی این آئی ٹی 680.252 ملین روپے تھی۔اس ضمن میں سب سے کم بولی 542.788 ملین روپے موصول ہوئی۔
اس منصوبے کے تحت سیکٹر I-12/2 اور سیکٹر I-12/3 کے ترقیاتی کاموں میں ڈرینج سسٹم، سیورج نیٹ ورک، سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے جبکہ ان ترقیاتی کاموں کو پندرہ ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔
واضح رہے عرصہ دراز اسلام آباد کے ایسے سیکٹر جہاں ترقیاتی کام التواء کا شکار تھے ۔ موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ان تمام سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سیکٹرز کی آباد کاریوں سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو اعلی معیار زندگی اور معیاری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی میں بھی مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں