راشن تقسیم کرنے کی ذمہ داری چیئرمین ریجنل میڈیا ایسوسی ایشن (ر) چوہدری قربان، صدر فراز خٹک، سیکرٹری فرخ عباس، اعظم خان، عتیق خان نے نبھائی
اسلام آباد(نمائندہ مناقب) ہر دل عزیز سینیٹرطلحہ محمود اور مصطفےٰ طلحہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں غریب اور نادار صحافیوں کے لئے راشن کا ہتمام کیا۔ راشن تقسیم کرنے کی ذمہ داری چیئرمین ریجنل میڈیا ایسوسی ایشن (ر) چوہدری قربان، صدر فراز خٹک، سیکرٹری فرخ عباس، اعظم خان، عتیق خان نے نبھائی۔ اس موقع پر سینٹر طلحہ محمود کے نماٸندہ نعمان بھی موجود تھے۔ راشن جناب محسن قاضی شہزاد کی خصوصی کوشش سے جاری ھوا ھے۔ راشن لینے کے لئے جڑواں شہروں سے صحافیوں کی بڑی تعداد پہنچی جنہیں احسن طریقے سے راشن دیا گیا۔ ریجنل میڈیا ایسوسی ایشن قیادت نے سینیٹر طلحہ محمود، مصطفےٰ طلحہ اور قاضی شہزاد کا شکریہ ادا کیا
212