islamabad police 166

شہر اقتدار میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو گینگ کے 8ارکان سمیت 12ملزمان کو گرفتار کرکے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون ،نقدی ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے مقدم،ات درج کر لئے ابتدائی تفتیش کے دوران یہ گروہ جڑواں شہروں میں سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے ،مزید تفتیش جاری ہے ،سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے شہر بھرمیںجرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے افسران کو ہدایات جاری کیں ان احکامات کی روشنی میںایس پی سٹی نے سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک اے ایس پی کوہسار کی زیر نگرانی ایس ایچ او کوہسار سب انسپکٹر شبیر تنولی اور جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم کو دیا ، پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا، گروہ میں محمد علی ،باقر علی ،شریف اللہ اور فراز مسیح شامل ہیں ملزمان مہران گاڑی پرسوار ہو کر شہریوں کے ساتھ سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے، جنھوں نے شہر بھر میں شہریوں کے ساتھ متعدد سنیچنگ کی وارداتیں کیں۔
ایک اور کارروائی کے دوران ایس پی رورل زون نے ڈی ایس پی کورال ملک عابد اکرام کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ کورال عظیم منہاس، ابو بکراے ایس آئی معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے سنیچنگ کی واردارتوں میں ملوث گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا اس گروہ میں روحت مسیح ولد عقیل مسیح ،مدثر ولد رمضان سکنہ کوٹ جبی گلزار قائد راولپنڈی،علی حسنین ولد علی اکبر سکنہ ضیاءمسجد،سردار عبداللہ ولد احسن ساکن وارث خان راولپنڈی کو حسب ضابطہ گرفتا رکرکے ملزمان کے قبضہ سے 3عدد موبائل برآمد کیے جبکہ ملزم عبداللہ ولد احسن کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور برآمد کیا جس پر الگ مقدمہ درج رجسٹر ہوا ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر علاقہ تھانہ اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر لوگوں سے موبائل چھین کر فرار ہو جاتے تھے مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں