ملاقات میں اخبارات کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی
اسلام آباد (نمائندہ مناقب) پرنسپل انفارمیشن آفیسر جناب سہیل علی خان سے RMA کے وفد کی خوشگوار ملاقات وفد میں چیئرمین چوہدری قربان،صدرفرازخٹک،جنرل سیکرٹری ملک فرخ عباس ،سینئرنائب صدرشاہ محمداعوان، ایگزیکٹوممبر شمس اقبال نیازی ،ممبر مختیار پیرزادہ، ممبرراؤطاہر شامل ہیں۔ ملاقات میں اخبارات کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر آر ایم اے قیادت نے پی آئی او سہیل علی خان کے اقدامات پر ان کو مبارکباد دی اور سراہا۔ پی آئی او سہیل علی خان نے یقین دہانی کرائی کہ سی ایم ایل اور ریٹس سے متعلق فائلز جلد نمٹا دی جائیں گی۔