146

سینیٹر رحمان ملک کی رسم چہلم اور قرآن خوانی

اسلام آباد:(طیب خان سے)
سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا چہلم پاکستان و برطانیہ میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک کی رسم چہلم اور قرآن خوانی پاکستان اور برطانیہ میں نہایت عقیدت اور احترام سے منائی گئی جس میں سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم عبدالرحمن ملک کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، نعت خوانی اور دعا کی گئی۔

پی پی پی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، قاسم گیلانی، زمرد خان، چوہدری منظور اور پی پی پی اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد جموں و کشمیر کے وفود نے چہلم میں خصوصی شرکت کی۔
اسی دوران برطانیہ میں مرحوم کی رہائش گاہ برطانیہ میں منعقدہ رام چہلم و قرآن خوانی میں شہید شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو، انکے شوہر اور کزن مظفر نے خصوصی شرکت کی اور سینیٹر رحمان ملک کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پیپلز پارٹی برطانیہ و یورپ کے سینئر رہنماوں اور عہدیداران جنمیں محسن باری، ریاض کوہمروی، میاں اسلم، عارف مغل، ریاض خان، حبیب جان، ابرار میر، آصف علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی رہنماء چوہدری نثار، ملک مہربان، راجا اعظم، ملک غلام محی الدین اور چوہدری طارق بھی رسم چہلم میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر مختلف صحافیوں، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے مرحوم عبدالرحمن ملک کو ان کی ملک و قوم کے لیے بے مثال خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، قاسم گیلانی اور زمرد خان نے کہا کہ سینیٹر عبدالرحمن ملک کا انتقال پیپلز پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے۔ شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عبدالرحمن ملک انتہائی نفیس، ہمدرد اور رحم دل انسان تھے جنہوں نے انتھک محنت سے ایک اعلٰی مقام بنایا اور ہمیشہ عاجزانہ زندگی گزاری اور ضرورت مندوں کی مدد کی۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیر ملکی عمائدین کا مرحوم سینیٹر عبدالرحمن ملک کے صاحبزادوں علی رحمان ملک اور عمر رحمان ملک سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
رحمان ملک کے بیٹوں علی رحمان ملک اور عمر رحمان ملک نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے مرحوم والد کے جنازے، چہلم اور قرآن خوانی میں شرکت کی، ان سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے لئے دعائیں کی۔ عمر رحمان ملک نے کہا کہ وہ سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے برطانیہ اور پاکستان میں انکے مرحوم والد کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ چہلم، قرآن خوانی اور دعا کی تقریبات میں شرکت کی۔
عمر رحمان ملک نے کہا کہ وہ اپنے والد سینیٹر عبدالرحمان ملک کی زندگی پر مختلف پروگرام نشر کرنے اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو اجاگر کرنے پر پاکستانی میڈیا کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں گے اور بہت جلد اپنے والد کی یاد میں ایک فاؤنڈیشن کا اعلان کریں گے جو ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں