199

وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ورکرز کی ملاقات

اسلام آباد:طیب خان سے)وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ورکرز کی ملاقات

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، اراکینِ صوبائی اسمبلی سندھ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، جمال صدیقی، رابستان خان، شاہنواز جدون، علی عزیز, شہزاد قریشی، پارٹی اراکین ڈاکٹر سیما ضیاء، عدنان اسماعیل، محسن گھمن، ملک عارف عدنان، راجیش کمار، مہیش کمار، رامیش کمار اور امین محمد شریک.

ملاقات میں شرکاء نے وزیرِ اعظم کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے عوامی اجتماع امر بالمعروف کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا.

وزیرِ اعظم نے شرکاء کو اپنے حلقوں میں پارٹی کو منظم کرنے اور منتخب نمائندوں کو عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں