Xinjiang province china 183

سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کا مختصر جائزہ

سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کو مختصر طور پر سنکیانگ کہا جاتا ہے ۔یہ چین کے شمال مغرب میں یوریشیا براعظم کے مرکز میں واقع ہے ۔سنکیانگ کا کل رقبہ سولہ لاکھ چونسٹھ ہزار چار سو مربع کلومیٹر ہے۔ آٹھ ممالک سے ملحقہ یہ صوبہ رقبے کے اعتبار سے چین کا سب سے بڑا صوبہ ہے ۔مشرق سے مغرب تک سنکیانگ بالترتیب منگولیا ، روس ، قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان، افغانستان ، پاکستان اور بھارت سے ملحقہ ہے ۔اس کی سرحدی لائنوں کی کل لمبائی پانچ ہزار چھ سو کلومیٹر سے زائد بنتی ہے ۔سنکیانگ چین کا سب سے زیادہ ممالک سے ملحقہ سب سے زیادہ بیرونی خشک گودیوں کا حامل اور سب سےطویل سرحدی لائن والا صوبہ ہے ۔

سنکیانگ چین کی اقلیتی قومیتوں کے پانچ خوداختیار علاقوں میں سے ایک ہے ۔اس میں ویغور ، قازق، ہوئی ، کرغز ، ، منگولیائی اور ہان سمیت تیرہ قومیتوں کے باشندے آباد ہیں ۔سنکیانگ کی کل آبادی تقریباً دو کروڑ تیئس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جن میں اقلیتی قومیتوں کی آبادی کا تناسب تقریباً ساٹھ فیصد بنتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں