سنکیانگ میں سورج کی روشنی اور زمین کے وافر وسائل موجود ہیں ۔یہاں زرعی میدان کا رقبہ چھ کروڑ تیس لاکھ اسی ہزار ہیکٹر بنتا ہے جس میں کھیتوں کا رقبہ اکتالیس لاکھ دس ہزار ہیکٹر ہے۔کھیتوں کا فی کس رقبہ پورے ملک کے اوسط معیار کے دو اعشاریہ ایک گنا کے برابر ہے۔عمدہ آبی وسائل کے حامل علاقے میں نخلستان کی زراعت کو فروغ دیا جاتا ہے ۔سنکیانگ کی اہم زرعی فصلوں میں گندم ، مکئی اور چاول شامل ہیں۔معاشی لحاظ سے اہم فصلوں میں کپاس ،چقندر اور Humulus lupulus وغیرہ شامل ہیں۔سنہ دو ہزار بارہ میں سنکیانگ میں خوراک کی پیداوار ایک کروڑ ستائیس لاکھ تیس ہزار ٹن تھی۔سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار چین میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے ۔
سنکیانگ متنوع پھلوں کی وجہ سے مشہور ہے ۔یہاں کےعام پھلوں میں انگور ، تربوز ،سردا، سیب ، ناشپاتی ، خوبانی،آڑو،انار، شاہ دانہ ،انجیر، اخروٹ اوربادام شامل ہیں۔ترپان میں انگور اور سردابہت میٹھے ہوتے ہیں ۔سنہ دو ہزار بارہ میں سنکیانگ میں پھلوں کی پیداوار ایک کروڑ بائیس لاکھ بیس ہزار ٹن تک جا پہنچی تھی ۔
سنکیانگ میں زرعتی مشینری کا معیار نسبتاً بلند ہے ۔حالیہ برسوں میں سنکیانگ میں ٹماٹر ، چقندر، گاجرسمیت دیگر خام مال کی بنیاد پر زرعتی صنعتی سلسلے وجود میں آئے ہیں ۔
سنکیانگ میں مویشیوں کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں۔ یہ چین میں مویشی بانی کا ایک اہم علاقہ ہے۔سنکیانگ میں قدرتی سبزہ زار کا کل رقبہ پانچ لاکھ ستر ہزار مربع کلومیٹر ہے۔قدرتی سبزہ زار نے سنکیانگ میں مویشی بانی کی ترقی کی بنیاد رکھی ۔یہاں پالے جانے والے گھوڑے بہت مشہور ہیں ۔پالتو جانوروں میں بھیڑیں ، بکرے ، گدھے ، خچر، اونٹ اور یاک وغیرہ شامل ہیں۔سنکیانگ میں بکرے کے گوشت کی پیداوار چین میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں سنہ دو ہزار بارہ کے آواخر تک پالے جانے والے جانوروں کی کل تعداد چار کروڑ تنتیس لاکھ تیس ہزار تھی ۔
سنکیانگ چین میں مویشی بانی کی نئی انواع کی افزائش کا مسکن ہے۔اب یہاں عمدہ کھال کی حامل بھیڑ یں، چینی merino ، Karakul بھیڑ، بھوری گائے اور ای لی گھوڑوں سمیت خودتخلیق کردہ انواع بھی موجود ہیں ۔یہ انواع منفرد حیاتیاتی خصوصیات اور اعلیٰ اقتصادی مالیت کی حامل ہیں جو چین میں مویشی بانی کے قیمتی وسائل اور نسلیں ہیں۔
سنکیانگ میں شربت ، دودھ سے بننے والی اشیاء، روزمرہ استعمال کا کیمیائی مواد ،مصالحہ جات ، قیمتی پتھروں کی مشینیں،چینی سازی اور اقلیتی قومیتوں کےاستعمال کی اشیاء سمیت دس سے بارہ صنعتیں موجود ہیں۔ٹماٹر، انگور ، چقندر سمیت اشیاء کا استعمال کرنے والی صنعت خاص اعلیٰ پیمانے تک پہنچ چکی ہے۔علاوہ ازیں یہاں کی دودھ سے بنی ہوئی اشیاء بھی بہت مقبول ہیں ۔