حالیہ برسوں میں سنکیانگ کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔سنہ دو ہزار دس میں سنکیانگ کے علاقے میں جی ڈی پی کا حجم پانچ کھرب چینی یوان سے تجاوز کر گیا ۔سنہ دوہزار بارہ میں سنکیانگ میں جی ڈی پی کا حجم سات کھرب ترپن ارب چینی یوان سے زیادہ بنا۔سنکیانگ میں فی کس پیداواری مالیت تنتیس ہزار نو سو چینی یوان رہی۔
اس وقت سنکیانگ کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔لوہے ، کوئلے ، تیل ، مشینری، کیمیائی صنعت ، تعمیراتی مواد،ٹیکسٹائل، چینی سازی ، کاغذ سازی ،چمڑے اور تمباکو سمیت مکمل صنعتی نظام قائم ہوا ہے۔سنکیانگ میں مختلف اقسام کے ساٹھ ہزار صنعتی ادارے موجود ہیں۔سنہ دو ہزار بارہ میں سنکیانگ میں صنعتی اضافی مالیت (ویلیو ایڈڈ) دو کھرب بانوے ارب چینی یوان سے تجاوز کر گئی۔
حالیہ برسوں میں سنکیانگ چین کا توانائی اور وسائل کے اعتبار سے اہم ترقیاتی علاقہ ہے۔اہم صنعتی منصوبوں کی تعمیر سے معیشت کو خوب فروغ ملا ہے ۔سنہ دو ہزار بارہ میں سنکیانگ میں کل تین سو ستاسی اہم صنعتی منصوبے زیر تعمیر ہیں یا تعمیر کئے جائیں گے ۔