سنکیانگ کو قدیم زمانے میں “مغربی علاقے”کے طور پر جانا جاتا ہے ۔دو ہزار سال سے زائد کے عرصے سے یہ چین کا ایک حصہ چلا آ رہا ہے ۔ساٹھ قبل از مسیح میں ہان شاہی خاندان نے سنکیانگ پر براہ راست حکمرانی شروع کی۔اس کے بعد ایک ہزار سے زائد برسوں میں سنکیانگ کےعلاقے کے سرکاری ادارے چین کی مرکزی حکومت کی طرف سے قائم کئے جا رہے ہیں ۔
تین سو سال قبل چھینگ شاہی خاندان کی مرکزی حکومت سنکیانگ کے تمام علاقوں پر حکمرانی کرنے لگی سنہ اٹھارہ سو چوراسی میں سنکیانگ کو صوبے کا درجہ دیا گیا ۔یوں اندرونی چین کے مختلف صوبوں کے درمیان روابط بھی مزیدقریبی ہونے لگے۔
ستمبر سنہ انیس سو انچاس میں سنکیانگ میں پرامن طریقے سے آزادی کا اعلان ہوا ۔اسی سال یکم اکتوبر کو عوامی جمہوریہ چین کا قیام عمل میں آیا اورسنکیانگ دوسرے صوبوں کی طرح چین کا ایک خوداختیار علاقہ بن گیا ۔