ترکی:طیب خان سے
*وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورہء ترکی (31 مئی تا 2 جون، 2022)*
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ترکی-پاکستان بزنس کونسل کی تقریب میں شرکت کریں گے، سرمایہ کاروں اور تاجرون سے ملاقاتیں کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے.
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے.
اسکے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف کو صدارتی محل میں ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کیلئے ترک روایات کے مطابق جانساری دستے کی حصار میں لے جایا جائے گا. وزیرِ اعظم کا گارڈ آف آنر کے ساتھ شاندار استقبال کیا جائے گا. وزیرِ اعظم پاکستان اور ترک صدر کی ملاقات کے بعد وفود کے سطح کی ملاقات ہوگی جسکے بعد دونوں راہنما میڈیا سے گفتگو کریں گے.
*پاکستان ٹیلی ویژن ان تقاریب کو براہِ راست نشر کرے گا.*
اسکے علاوہ وزیرِ اعظم سے ترک وزیرِ خارجہ عزت مآب میولود چاوش اولو اور ترک وزیرِ صحت محمت موش بھی ملاقات کریں گے.