186

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملے کے دوران شہید 24 سالہ سپاہی محمد جواد امیر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ میال تلہ گنگ میں سپرد خاک

تلہ گنگ : شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 24 سالہ سپاہی محمد جواد امیر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میال تلہ گنگ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ محمد جواد امیر گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں اپنے دیگر چھ ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے تھے ۔ شہید محمد جواد امیر کی نمازِ جنازہ میال تلہ گنگ میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
رپورٹ چودھری عامری بلوچ میال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں