164

ہورائزن کالج، چکوال میں شارق عزیز میاں اعوان کی کتاب ”لطیف جذبے“ کی تقریبِ رونمائی

چکوال: ہورائزن کالج، چکوال میں نوجوان شاعر شارق عزیز میاں اعوان کی کتاب ”لطیف جذبے“ کی تقریبِ رونمائی بڑی کامیابی سے انعقاد پزیر ہوئی۔ تقریب میں کالج کے اساتذہ کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی معروف شاعر اور کالم نگار ملک صفی الدین صفی تھے۔ پروفیسر عاطف کاظمی، پروفیسر سید اعجاز احمد گیلانی،صفی الدین صفی، عبدالمنان علی اور شارق عزیز میاں نے کتاب پر اظہارِ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کلام سنا کر سامعین سے خوب داد وصول کی۔ شارق عزیز میاں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی کتاب کا انتساب معروف شعراء ملک عرفان خانی اور ملک صفی الدین صفی کے نام کیا ہے کہ ان دو شخصیات نے ہی انہیں مشاعروں کی دنیا میں متعارف کروایا اور وہ ان کے لیے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شارق عزیز میاں نے ایم ڈی ہورائزن کالج، چوہدری ہمایوں اسلم کے ہاتھوں شیلڈ جبکہ پروفیسر شیخ عمران اور پروفیسر ارسلان کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ مزید برآں تمام شرکاء میں کتب بھی تقسیم کی گئیں۔ شارق عزیز میاں نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے سر باندھتے ہیں اور وہ ہورائزن کالج کے ایم ڈی چوہدری ہمایوں اسلم اور اساتذہ کرام کی ان محبتوں اور شفقتوں کے تادمِ آخر مقروض رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں