talagang chakwal road 165

تلہ گنگ کیا فنڈز ختم ہو گئے یا کوئی اور چکر

تلہ گنگ والوں سے ایک مرتبہ پھر ہاتھ ہوگیا۔تلہ گنگ شہر کا بننے والا کارپٹڈ روڈ ایک سائڈ چند سو میٹر بنانے کے بعد کام بند ہو گیا۔ بننے والے ڈرامائی روڈ کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید اذیت میں مبتلا ہے ۔عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج بن گئے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی سی پیک کی وجہ سے تلہ گنگ کے تاجروں کا کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا تاہم رہی سہی کسر روڈ کو اکھاڑ کر پوری کردی گئی۔سڑک کو اکھاڑنے کے بعد ادھورا چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے دھول مٹی اٹھنے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ روڈ کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں