نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) شعیب علی نے کی۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ،ایجوکیشن،فوڈ اتھارٹی،میونسپل کمیٹیز، اریگیشن،سوشل ویلفیئر، فشریز،سوشل سکیورٹی،ایگریکلچر،انوائرنمنٹ سول ڈیفنس،پاپولیشن، اور دیگر تمام اداروں کے سربراہان وافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرحیات ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب نے سابقہ ویک کی انڈور اور آوٹ ڈور سروے لنس اور ڈینگی مریضوں کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام محکموں کو ھدایات جاری کیں کہ ڈینگی سرویلنس کو تیز کریں اور تمام فوکل پرسنز اور محکمہ کے انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ خود میٹنگ میں آیا کریں اور فیلڈ میں ھائپر لنک اور درست جگہ کی سرویلنس کی تصاویر اپ لوڈ کریں اور ڈی وی آر کو فوری طور پر حل کریں۔
248