خوشاب (نمائندہ مناقب) ضمنی انتخابات کے لئے حتمی امیدواران واضح ہوتے ہی عوامی جھکاؤ سامنے آنا شروع ہو گیا ہے پی پی 83 خوشاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ ٹکٹ کے معاملے میں غلط فیصلہ کر چکے ہیں۔ آصف بھا عوامی لیڈر ہونے کی وجہ سے خوشاب میں اپنا ووٹ بینک رکھتے ہیں مگر ن لیگ نے منحرفین سے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے امیر حیدر سنگھا کو ٹکٹ جاری کیا اور علاقہ کی بڑی سیاسی شخصیات سمیرا ملک اور شاکر بشیر امیر حیدر سنگھا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں یوں ن لیگ نے اپنے ٹکٹ دینے کے فیصلہ کو درست ثابت کرنے کے لئے تمام پارٹی قیادت کو ایک پیج پر اکٹھا کر لیا اس کی علاوہ غلام رسول سنگھا کی جانب سے کروائے گئے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوامی رجحان سنگھا کی جانب ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمر اسلم کے بھائی حسن اسلم کو ٹکٹ دیا جس سے ٹوانہ گروپ کے حامد وڈھل بھی میدان میں ہیں آخری اطلاعات تک اسد عمر اور مراد سعید وڈھل کو دستبرداری کے لئے کوشاں تھے۔یونین کونسل پدھراڑ میں صورتحال یہ ہے کہ امیر حیدر سنگھا کو ن لیگ کا ووٹ تو پڑ ہی رہا ساتھ شیعہ فیکٹر بھی نظر آرہا کیونکہ دوسری جانب آصف بھا پر اہل سنت والجماعت کی مساجد کے حوالے سے الزامات ہیں اور سنی مکتبہ فکر کا ووٹ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار زمرد بلوچ کو جائے گا جو بہرحال میدان میں ہیں۔ خوشاب شہر میں آصف بھا اور سنگھا میں زبردست مقابلہ متوقع ہے جبکہ دامن پہاڑ کے علاقوں میں سنگھا کو واضح برتری حاصل ہے اور اب تک کی صورتحال میں مقابلہ آصف بھا اور امیر حیدر سنگھا کے درمیان ہے جس میں سنگھا کو واضح برتری نظر آرہی۔
267