228

اسلام آباد:سردار طیب خان خصوصی نمائندہ پی۔ایم بیٹ رپوٹر:وزیرِ اعظم شہباز شریف سے SINOVAC کے وفد کی ملاقات.

ملاقات میں Qiang Gao جنرل مینیجر SINOVAC، ڈائیریکٹر انٹرنیشنل بزنس Kevin Zhang، وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میجر جنرل پروفیسر عامر اکرام اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت.

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو COVID-19 ویکسینیشن مہم کے دوران SINOVAC کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی گئی ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اسکے علاوہ SINOVAC کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے ایک جوائنٹ وینچر بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا.

وزیرِ اعظم نے چین پاکستان مثالی دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت چینی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی اس پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس حوالے سے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی.

وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ صحت کو اس حوالے سے فوری طور پر ایک ٹاسک فورس بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ SINOVAC جلد اس منصوبے پر کام شروع کر سکے.

ملک میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیرِ اعظم.

پاکستان COVID-19 کے دوران چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے. وزیرِ اعظم.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں