205

پنجاب ایمر جنسی خوشاب 4مئی انٹر نیشنل فائر فائٹر ڈے منایا گیا

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام 4مئی انٹر نیشنل فائر فائٹر ڈے منایا گیا۔انجینئر حافظ عبدالرشید
انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے آتشزدگی سے لڑنے والے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔انجینئر حافظ عبدالرشید
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام 4مئی انٹر نیشنل فائر فائٹر ڈے منایا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر حافظ عبدالرشید نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ہم ہر گھر اور عمارت میں فائر سیفٹی آلات نصب کریں اور ساتھ ہی موک ا یکسر سائززاور تربیتی کورسز میں حصہ لیں توآگ کے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ سال آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ہمراہ کئی ملین سے زائد کا مالی نقصان ہونے سے بچایا انجینئرحافظ عبدالرشید نے مزید کہا کہ 4مئی کا دن اُن عظیم لوگوں (فائر فائٹرز) کی یاد میں منایا جاتا ہے جو ہمارے جان ومال کے تحفظ کے لئے ظالم آگ سے لڑتے ہیں اور اپنی جان تک کو قربان کر دیتے ہیں 4مئی انٹرنیشنل فائر ڈے کے موقع پر ریسکیو آفس میں شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں