kolgam iokashmir news 912

کولگام میں 35 سالہ خاتون کی مشکوک حالت میں لاش برآمد

کولگام// کولگام میں ایک 35سالہ خاتون کی مشکوک حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع میں یہ ایسا دوسرا واقع ہے، جس میں مشکوک حالت میں لاش لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون (شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کی لاش آج صبح یاریکھن کولگام میں اپنے گھر سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر اخروٹ کے ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور قانونی لوازمات کے بعد اسے ورثے کے سپرد کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ اتوار کو کولگام ٹاچھلو علاقے میں ایک 50 سالہ شخص کو بھی مشکوک حالت میں درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا تھا۔
مناقب ذرائع کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیرکی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے نیا طریقہ شروع کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں