xinjiang-province energy resources 944

سنکیانگ میں توانائی کے ذخائر

سنکیانگ میں تیل ، قدرتی گیس ، کوئلہ ، چٹانی تیل اور یورینیم سمیت پانچ اقسام کی معدنیات موجود ہیں۔ ان معدنیات میں تیل ، قدرتی گیس اور کوئلے کے ذخائر سنکیانگ میں وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ یہاں کوئلے کے ذخائر کی متوقع مقدار اکیس کھرب نوے ارب ٹن ہے جو پورے ملک کا چالیس فیصد بنتا ہے ۔ تیل کے ذخائر کی متوقع مقدار تیئس ارب چالیس کروڑ ٹن ہے جو چین کے ارضیاتی ذخائر کاتیس فیصد ہے۔ سنکیانگ میں قدرتی گیس کے ذخائر کی متوقع مقدار ایک سو تیس کھرب مکعب میٹر ہے جو چین کے ارضیاتی ذخائر کا چونتیس فیصد بنتا ہے ۔ دو ہزار چار میں سنکیانگ کی قدرتی گیس کو مشرقی چین کے شہر شنگھائی اور آس پاس کے علاقوں تک پہنچانے کا ایک منصوبہ مکمل ہوا ۔

سنکیانگ کے وسیع آبی توانائی کے وسائل برف پگھلنے کی بدولت ممکن ہوئے ہیں۔یہاں دستیاب آبی وسائل کا علاقہ پورے چین کا تین فیصد بنتا ہے ۔اس علاقے میں پانچ سو ستر چھوٹے بڑے دریا بہتے ہیں ۔زمینی سطح کے پانی کے بہاؤ کی سالانہ مقدار اٹھاسی ارب چالیس کروڑ مکعب میٹر ہے ۔ یہاں کےآبی وسائل کے ذخائر کی کل مقدار اڑتیس ہزار ایک سو اٹہتر اعشاریہ سات میگاواٹ ہے ۔جو سالانہ اکہتر ارب پچیس کروڑ نوے لاکھ کلوواٹ گھنٹے کی بجلی فراہم کر سکتا ہے ۔

سنکیانگ سمندر سے دور اندرونی علاقے میں واقع ہے ۔ یہاں موسم عام طور پر خشک رہتا ہے اور بارشیں بھی کم ہوتی ہیں ۔خوشگوار موسم کے باعث یہ علاقہ شمسی توانائی کے وسائل سے مالامال ہے ۔ یہاں سال بھر سورج نکلنے کا دورانیہ تقریباً دو ہزار پانچ سو پچاس سے تین ہزار پانچ سو گھنٹے بنتا ہے ۔ تابکاری کی کل سالانہ مقدار پانچ ہزار چار سو تیس سے چھ ہزار چھ سو ستر MJ فی مربع میٹر ہے جو چین میں دوسرے نمبر پر ہے۔

سنکیانگ کے چاروں اطراف پہاڑ ہی پہاڑ ہیں جو ہوا کی توانائی کےوافر وسائل کی تشکیل میں مدد دیتے ہیں۔ یہاں ہوا کی قابل دریافت توانائی کی مقدار تقریباً دو کروڑ میگاواٹ ہے ۔ توانائی کے کل ذخائر کی مقدار تقریباً نو کھرب دس ارب کلوواٹ گھنٹے ہے۔دا بان چھنگ میں چین میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا اسٹیشن موجود ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں