xinjiang province geography 247

سنکیانگ ویغور کا جغرافیہ

سنکیانگ سمندر سے دور ایشیا کے مرکز میں واقع ہے ۔اس کے چاروں اطراف بلندو بالا پہاڑی سلسلےہیں۔شمال سے جنوب تک بالترتیب ارٹائی پہاڑی سلسلہ ، تھیان شان اور، کھون لون پہاڑ ی سلسلے پھیلے ہوئے ہیں ۔پہاڑوں کے درمیان جونگور بیسن اور طالمور بیسن ہیں ۔عام طور پر لوگ تھیان شان پہاڑ ی سلسلے سے جنوب کی جانب حصے کو جنوبی سنکیانگ ، تھیان شان کے شمال کی جانب حصے کو شمالی سنکیانگ جبکہ ہامی اور تورپان بیسن کی جانب کےحصے کو مشرقی سنکیانگ کہتے ہیں ۔

چین کا دو تہائی صحرا ئی علاقہ سنکیانگ میں واقع ہے ۔جنوبی سنکیانگ کے تکلی مکان صحرا کا رقبہ تین لاکھ تیس ہزار مربع کلومیٹر ہے جو چین کا سب سے بڑا صحر اہے اور یہ دنیا کا دوسرا رواں صحر ا ہے شمالی سنکیانگ کے علاقے جونگور بیسن میں گربان تونگت صحرا چین کا دوسرا بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ اڑتالیس ہزار مربع کلومیٹر بنتا ہے ۔یہ صحرا تیل ، قدرتی گیس اور معدنیات کی دولت سے مالامال وسائل کا علاقہ ہے ۔صحرا اور پہاڑ کے اطراف میں کئی دریا ، جھیلیں اور نخلستان پھیلے ہوئے ہیں ۔سنکیانگ کے تمام شہر اور قصبے ان نخلستانوں میں واقع ہیں ۔

سنکیانگ کی آب و ہوا معتدل یا نیم معتدل ہے۔یہاں ہونےوالی بارش کی سالانہ اوسط مقدار ایک سو پینسٹھ اعشاریہ چھ ملی میٹر ہے ۔تاہم اس خطےمیں برف پوش پہاڑوں اور برفانی چوٹیوں سے منفرد قدرتی نمکین آبی ذخیرے کی تشکیل ہوئی ۔ اس خطے میں گلیشئیر اکیس کروڑ تیس لاکھ مکعب میٹر کے علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں ۔پہاڑوں سے پگھلنے والی برف سے متعدد دریا اور جھیلیں وجود میں آئیں جن کا آبی رقبہ پانچ ہزار پانچ سو پانچ مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ان میں بوستن جھیل کا رقبہ تقریباً ایک ہزار مربع کلومیٹر ہےجو چین کی اندرونی زمین میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔

سنکیانگ کے مشرق میں واقع ترپان بیسن کی آئی دنگ جھیل سطح سمندر سے ایک سو چون میٹر نیچے ہے۔یہ چینی سر زمین کا انتہائی نچلا حصہ ہے۔تارم بیسن کے علاقے میں تارم دریا کی کل لمبائی دو ہزار ایک سو کلومیٹر بنتی ہے جو چین کی اندرونی سر زمین کا سب سے لمبا دریا ہے۔ سنکیانگ میں آبی وسائل کی دستیابی کی فی کس اوسط مقدار چین میں پیش پیش ہے ۔

سنکیانگ میں مختلف موسموں اور مختلف علاقوں میں آبی وسائل کی صورتحال بھی مختلف ہے۔ یہاں سردیوں اور گرمیوں کے درجہ حرارت میں فرق بہت زیادہ ہے۔سنکیانگ کے علاقے التائی میں چین کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ جب کہ ترپان کا علاقہ چین میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کا حامل علاقہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں