172

ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر صدارت ماہانہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں ماہانہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر نوید احمد، اے سی خوشاب محمد عثمان،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید،ڈی او سوشل ویلفئیر امتیاز مانگ،انچارج ڈی ڈی ایم اے خوشاب احمد سعید،سی او ایم سیز،عبدالجبار ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس،محکمہ لائیو سٹاک،محکمہ سول ڈیفینس،محکمہ پنجاب پولیس،محکمہ ٹریفک پولیس کے علاوہ ایگریکلچر اریگیشن اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندگان موجود تھے ڈی-او ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے ضلع میں بارش اور آندھی کی نوعیت،پری فلڈ کنٹی جنسی پلان، ہل ٹورنٹ،فلڈ اور مون سون کے بارے،فلڈ کے متعلق مشینری و سازو سامان اور دیگر ایشوز کے بارے میں بریفنگ دی ڈی او ریسکیو نے کہا کہ ریسکیو عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ہونے والے متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے تمام محکموں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت تیار رہنے کا حکم دیا اور تمام محکموں کو آپس میں رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں