نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء مشائخ ونگ خوشاب کےجنرل سیکرٹری اور مرکزی اشاعت التوحیدوالسنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا خداداد شاکر نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام اور پاکستان کی ترقی کے لیے باہمی اختلافات کا خاتمہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اسلام مسلمانوں کوآپس میں رحم دل رہنے کا حکم دیتا ہے مسلمانوں کو جوڑنے والے اسلام کےحقیقی علمبردار ہیں معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنی تہذیب وتمدن کواسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا معاشرے کی اخلاقی تربیت کرنا اہم ذمہ داری ہے مسلمانوں نے ہمیشہ متحدہوکر کامیابی حاصل کی ہے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت مسلمہ ہے مسلمانوں کوآپس میں لڑوانے والوں کے خلاف تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو کھڑا ہونا ہوگا وطن عزیز بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمارا تن من دھن اپنے پیارے ملک پاکستان کے لیے وقف ہے۔
56