234

لانس نائیک محمد حسن شہیدنے ملک وقوم کی خاطر شہادت کا رتبہ پالیا

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون اوچھالی کے نوجوان لانس نائیک محمد حسن نے ملک وقوم کی خاطر جان کانذرانہ دیکر شہادت کا رتبہ پالیا تفصیل کے مطابق لانس نائیک محمد حسن شہید ایف سی بلوچستان میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ چمن باڈر میں دہشت گردی کا نشانہ بن گیا گزشتہ روز موضع اوچھالی میں محمد حسن شہید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اورپورے فوجی اعزاز کے سا تھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اس دوران لوگوں نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے نمازجنازہ میں ہرمکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی شہید کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی سوگوار میں والد،والدہ،بیوہ اور ایک بیٹا ہے محمد حسن شہید پانچ بہن بھائیوں میں چھوٹا تھا اور اس کے دو بڑے بھائی بھی پاک افواج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں محمد حسن شہید کے والدظفراقبال نے بتایا کہ میرے بیٹے نے ملک وقوم کی خاطر شہادت حاصل کرکے میرا اور علاقے کا سر فخر سے بلند کیاہے والدہ نے کہا کہ قابل فخر ہیں وہ مائیں جو شہید بیٹوں کے تابوت چومتی ہیں جبکہ عزیز واقارب کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی ملنساراور محبت کرنے والا نوجوان تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں