نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ہیومن ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے تعاون سے وادی سون کے نواحی موضع صدیق آباد میں منی ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ملک سہیل عزیز اعوان نے ڈونر تنظیم اور رفاہی کاموں کے بارے شرکا کو آگاہ کیا کہ وہ وادی سون میں منی ڈیم کے قیام کے بعدزیتون کی باغبانی،کمیونٹی سنٹر اور یہ کام تین فیز میں مکمل ہونگے اس منصوبے پر مجموعی طور پر14.5ملین کی لاگت آئے گی افاف ڈیم کے قیام سے واٹر لیول بہتر ہونے کے ساتھ شہر کی واٹر سپلائی سے علاقہ مکین مستفید ہونگے اور برساتی نالے کے پانی کا پریشر کم ہونے سے نقصانات کم ہونگے انہوں نے کہا کہ وادی سون کے مرکزی مقام نوشہرہ میں ایک بڑے اہسپتال کی تعمیرکیلئے زمین کی خریداری کی جارہی ہے آئندہ مستقبل قریب میں منصوبے پر آغاز شروع ہوجائے گا اہسپتال کے قیام سے یہاں کے لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں میسئر ہونگی شرکا تقریب سے ڈاکٹر محمد قیوم،ڈاکٹر ناہید قیوم،حاجی ملک خیر محمد،ملک محمد آصف نے منی ڈیم کی 20رکنی کمیٹی تشکیل کے بارے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ایچ ڈی ایف ایریا منیجر میاں تنویر الحسن نے مہمانوں کاشکریہ ادکیا اس سے قبل مہمانوں کا استقبال علاقہ کی ثقافت روایتی پگڑیاں پہنا کر اور خواتین کو چادریں اوڑھی گئیں۔
230