نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون کے گھنے جنگلات میں آگ لگنا معمول بن گیا ہے موسم گرما کے آغاز پر آتشزدگی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے گزشتہ دنوں موضع مردوال،کھبیکی اور تلاجہ قلعہ کے بعد اب موضع چٹہ ،اوچھالی کے قریب جنگل میں آگ لگ گئی ہے بھڑکتی آگ سے جنگل سے قیمتی درخت جل کر راکھ اور جنگلی حیات کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ریسکیو 1122اور علاقہ مکین آگ بجھانے میں پوری کوشش کرتے ہیں ہرسال جنگل میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے وزیر جنگلات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
258