نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وادی سون کے سیاحتی پرفضا مقام پھلواڑی ریسٹ ہاؤس میں پودا لگایا ایک روزہ دورہ کے دوران ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے فل پروف سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے وزیراعلی پنجاب نے بہتر انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمدیوسف چھینہ کی کارکردگی کو سراہا بعد ازاں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف پھلواڑی ریسٹ ہاؤس پر کھانا کھانے کے بعد سرگودھا جلسہ پر روانہ ہوگئے اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسرمحمدنسیم اقبال بٹ اور ڈی پی اوخوشاب ڈاکٹر اسداعجازملہی بھی موجود تھے۔
349