نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)نوشہرہ شہر اور وادی سون کے مختلف مواضعات میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے گھریلو اور کمرشل صارفین کو ذہنی اذیت سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے بجلی کی بندش سے شہری گرمی سے نڈھال اور کارروباری مراکز میں بھی خریداری کے لئے آنے والوں کو پریشانی کا سامناہے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر بجلی کی بندش کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہری بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
183