نوشہرہ سون سکیسر (رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) تحصیل نوشہرہ وادی سون کی نجی ہوٹل میں19مئی کو دختر پاکستان مریم نواز کے سرگودھا میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلہ میں ضلعی صدرمسلم لیگ ن ڈاکٹرغوث محمدنیازی کی زیرصدارت ایک میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں حلقہ پی پی 82پاکستان مسلم لیگ ن جنرل سیکرٹری ملک آصف شاہین،چوہدری ارشد ایڈووکیٹ،سنئیرنائب صدرملک عزیزاعوان،ملک فیصل نظام،ملک شہزاد،ملک عاشق،ملک شاہداعوان،سابق کونسلراحمدنواز،حاجی ربنواز،ملک عقیل اعوان اورتحصیل بھر سے مسلم لیگ ن کے ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرغوث خان نیازی نے کہا کہ 4سال تک عوام پر مسلط رہنے والا نیازی آج عوام کے آگے رو رو کر مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اس کے دور حکومت میں پاکستان کی معیشت تباہ ہو گئی ہیں پاکستان مسلم لیگ کی تمام قیادت اور ورکرز پوری طرح متحد ہیں اور 2018میں جو ترقی کا سفر رک گیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کریں گےاس موقع پراس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تحصیل نوشہرہ کے سینکڑوں مسلم لیگی ورکرزاپنی قائد کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔
229