944

نوشہرہ سون سکیسر:امتحانی مرکزپر چھاپہ،نقل برآمد،مقدمہ درج

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)سیکرٹری بورڈسرگودھا ڈاکٹر محسن عباس کا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ امتحانی مرکز پر اچانک چھاپہ،دوران تلاشی طالب علم سے نقل برآمد،طالب علم خلاف مقدمہ درج جبکہ نااہل عملہ کو سزا دینے کی بجائے طالب علم پر مدعی اور گواہ بنا دیاگیا تفصیلات کے مطابق امتحانی مرکز گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ میں میٹرک کے امتحان پر سیکرٹری بورڈ سرگودھا ڈاکٹرمحسن عباس نے اچانک چھاپہ مارادوران تلاشی گورنمنٹ ہائی سکول ہردوسودھی کے طالب علم محمدفرازسے نقل برآمدکرلی سیکرٹری بورڈ نے بجائے نااہل عملہ کو سزا دینے کی بجائے نقل کرنے والے طالب علم پر سپرنٹنڈنٹ محمدعمران کو مدعی جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمدایوب اورنگران محمدسجاد کو گواہ بنا دیا گیا تھانہ نوشہرہ پولیس نے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاعوامی وسماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا سیکرٹری بورڈ سرگودھا نے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا لیکن نااہل مذکورہ سکول کے ہیڈماسٹر،امتحانی مرکزپرتعینات عملہ سپرنٹنڈنٹ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور کمرہ امتحان میں موجودنگران کے خلاف کاروائی نہ کرنا سراسرزیادتی ہیں جن کی نااہلی سے طالب علم نقل کمرہ امتحان میں لے گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں