148

نوشہرہ سون سکیسر:انتظامیہ کی لاپرواہی،ٹھکیدارادھورے کام چھوڑ گئے ،شہری

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)شہریوں نے میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے چیف آفیسراورسب انجینئر کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث نوشہرہ شہرمیں جاری ترقیاتی کام متعلقہ ٹھکیدار ادھورےچھوڑکربھاگ گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہیں نوشہرہ شہرمین بازارمیں لاکھوں روپے کے فنڈز سے سٹریٹ لائٹس نصب کی گئیں ایک دن بھی روشن نہ ہوسکیں متعدد بار افسران بالا کے نوٹس میں لانے کے باوجودکاروائی نہ ہوسکی جبکہ بے شمار ترقیاتی سکیمیں زیرالتوا کا شکار ہیں ٹھکیدارادھوراکام چھوڑکرغائب ہیں عوام کی مشکلاتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہو رہا ہیں میونسپل کمیٹی کے افسران اپنے دفترتک محدودرہتے ہیں شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ افسران بالا اور متعلقہ ٹھکیداروں کے خلاف انکوائری کرکے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں