196

میاں محمد شہباز شریف اپنی عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے،یعقوب ایڈووکیٹ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)قومی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والا آئین شکن عمران نیازی اصل میر جعفر ہے خونی لانگ مارچ کی دھمکیاں دیکر یہ لوگ کس ملک کی مدد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک یعقوب اعوان ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نااہل نیازی اور اس کے حواریوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے مدینہ کی ریاست کے دعویدار نے قوم کو خوفناک مہنگائی،بے روزگاری،فاقہ کشی،لاقانونیت اور جھوٹوں کی سنچریوں کے سوا کچھ نہیں دیا ساڑھے تین سال میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیِئے گئے شدید معاشی مشکلات کے باوجود ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اپنی عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں