187

نوشہرہ سون سکیسر:ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،امیر سلطان چشتی

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)سیاست دانوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی سالمیت کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا یہ وقت پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ہے نہ کہ پاک فوج پر تنقید اور سیاست میں گھسیٹ کر ذاتی مفادات اور غیروں کے ایجنڈے کو تقویت دینے کا ہے وطنِ عزیز میں موجودہ صورتحال انتہائی سنگین اور سیاسی غیر یقینی کا ہے پاک فوج اور پاک فوج کے سربراہ کو نشانہ تنقید بنانا یہ یہودی لابی کا ایجنڈا ہے اسلام اور پاکستان دشمن طاقتیں عرصہ دراز سے کوشاں ہیں کہ پاکستانی عوام میں پاک فوج کے خلاف جذبات ابھارے جائیں اور فوج کو بھی اندرونی سطح پر تقسیم کیا جائے ان شاءاللہ اسلام دشمن طاقتوں اور ان کے مہروں کی یہ ابلیسی خواہش کبھی بھی پوری نہ ہوگی طاغوتی طاقتوں ان کے ایجنٹوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ان خیالات کا اظہار معروف روحانی مذہبی سیاسی شخصیت ابوالحامد پیر محمد امیر سلطان چشتی قادری مرکزی سنئیر وائس چیرمین سپریم کونسل جمعیت علمائے پاکستان نیازی نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا پیر آف اوگالی شریف نے کہاکہ پاک افواج کو بدنام کرنے والے ناپاک اجسام کو ہمیشہ کےلئے دفن کرنے کا وقت آچکا ہے جمعیت علمائے پاکستان تفریق تقسیم فرقہ واریت لسانیت اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کےلئے دفن کرکے دم لے گی پاکستان اور پاک افواج کے خلاف کھلنے والی ہر زبان کو گدی سے کھینچ کر ہمیشہ کےلئے نفرتوں کا خاتمہ کردیں گے اور جمعیت علمائے پاکستان نیازی اپنے سربراہ قائدِ اہلسنت پیر سید معصوم حسین نقوی کی قیادت میں پاک فوج کے ہم نوا اور ہم قدم ہے موجودہ سیاسی انتشار کا فائدہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں اٹھا سکتی ہیں ریاست کے ذمہ داران اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ سمیت تمام غیرملکی آلہ کاروں کے محاسبے کاوقت ہے قانون نافذ کرنے والے اور پاکستان کی سالمیت کےلئے کردار ادا کرنے والے ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں قبل اس کے کہ یہود و نصاریٰ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کوئی شیطانی چال چلنے میں کامیاب ہوں انہوں نے قوم اور بالخصوص مشائخ عظام اور علمائے کرام سے کہا کہ وہ اس سیاسی انتشار میں منکرینِ ختمِ نبوّت پر بھی کڑی نگاہ رکھیں کیونکہ یہ اسلام اور پاکستان دشمن گروہ ہمیشہ ایسی صورتحال پیدا کرکے اپنے شیطانی عزائم کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے انتظار میں رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں