254

نوشہرہ سون سکیسر:پاکستان عوامی تحریک وادی سون کی جانب سے عید ملن پارٹی

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام حاجی ملک محمد ریاض جڑوال،ملک غلام جیلانی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیاجس میں نظامت تربیت لاہورمرکزحضرت علامہ محمد منہاج الدین نےشرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نے ہمیں دعوت دین کو حکمت کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور حکمت یہ ہے کہ وقت کی ضرورت اور لوگوں کی ذہنی استعداد کے مطابق دین کی دعوت دی جائے موجودہ حالات میں جدید دور کے جدید ذرائع سے استفادہ انتہائی ضروری ہے اور ہم اسی جدت کو اپناتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کے پیغام کو عوام تک پہنچا رہے ہیں فہم دین پروجیکٹ سوشل میڈیا کا موثر ترین ذریعہ دعوت ہے جس کے استعمال سے پاکستان عوامی تحریک کا منشور ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچ رہا ہے دیگر مقررین میں پیر سید محسن صفدر شیرازی نے فروغ عشق رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے مدلل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا یہی مقصد ہے کہ ہمارے سیاسی ماحول میں اور سیاسی ایوانوں میں دینی و اسلامی اقدار کو فروغ دیا جائے تاکہ مملکت خداداد ترقی کی راہ پر گامزن ہوکثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں