نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) ماہ رمضان کے مقدس مہینے اورعید کے ایام میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمدیوسف چھینہ نے رمضان المبارک میں رمضان کے دنوں میں سستا بازار کو روزانہ چیک کیا تحصیل نوشہرہ کی عوام کو بہترسہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بھرپوراقدامات کئے جو گزشتہ سالوں سے بہترتھے رمضان بازار اور عام بازار میں بھی عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق روزمرہ اشیاء کی قیمتوں پر عمل کروایا اورمنافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بھرپورکاروائی کی اور عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف دیا اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نےعید کے تینوں ایام میں عیدگاہوں سمیت شہربھرمیں صحت وصفائی کا میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے عملہ خصوصی ہدایات جاری کیں تھی۔
258