207

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو ٹوٹل 616 کالز موصول ہوئیں ،حافظ عبدالرشید

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل نوشہرہ، تحصیل قائدآباد اور تحصیل نورپور کے ہمراہ ضلع خوشاب کی عید گاہوں اور سیاحتی مقامات دریائےجہلم،کنٹی گارڈن،کھبیکی جھیل پر اپنے پیاروں سے دور رہ کر اپنی خدمات سر انجام دیں انجینئر حافظ عبدالرشید نے عید الفطر کے ایام میں رونما ہونے والی ایمرجنسیز کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو ٹوٹل 616 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 200 ایمرجنسی کالز تھیں عید کے ایام میں 45 روڈ ٹریفک حادثات،126میڈیکل ایمرجنسیز،09آتشزدگی کے واقعات،04کرائم کے واقعات،16دیگر ایمرجنسیزڈیل کی گئیں جن میں موقع پر 11معمولی متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 185زیادہ متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 197 متاثرین کو ریسکیو کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں